Friday, 26 April 2024, 12:18:23 pm
قومی اسمبلی نےآئندہ مالی سال کیلئےتمام مطالبات زرکی منظوری دیدی
May 17, 2018

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے لئے مختلف وزارتوں اورمحکموں کے تمام مطالبات زر کی منظوری دی ہے۔

 آج ایوان نے 20 مطالبات زر منظور کئے جس میں انسانی حقوق ڈویژن، صنعت و پیداوار، محکمہ فروغ سرمایہ اور رسد، بین الصوبائی رابطہ، امور کشمیر ،قانون و انصاف ڈویژن، انسداد منشیات ، اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی، پوسٹل سروسز ڈویژن محکمہ ڈاک، نجکاری ڈویژن، پاکستان ریلویز فاٹا،  شماریات ڈویژن اور آبی وسائل کی ڈویژن شامل ہیں۔

 ان مطالبات زر پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی۔

ادھر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال کےلئے بجٹ تجاویز کو قانونی حیثیت دینے کےلئے مالیاتی بل 2018 ایوان میں پیش کیا۔

 مالیاتی بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے عام آدمی پر بلواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے پر حکومت پر شدید تنقید کی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.