Saturday, 27 April 2024, 07:57:44 am
پاکستان کی آئی ٹی کمپنیاں بارسلونا میں28جون سے شروع ہونے والی ورلڈ کانگریس میں شرکت کرینگی
April 17, 2021

پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق کمپنیاں سپین کے دارالحکومت بار سلونا میں اس سال 28جون سے شروع ہونے والی ورلڈ کانگریس میں شرکت کریں گی۔بار سلونا کانگریس کا شمار دنیا کے سب سے بڑے تجارتی نمائشی میلے میں ہوتا ہے جہاں ٹیکنالوجی سے متعلق کمپنیاں اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرتی ہیں۔پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر عثمان ناصر نے ایک بیان میں کہا کہ موبائل ورلڈ کانگریس میں پاکستانی مصنوعات کا سٹال بھی لگایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے سے متعلق اعلی ٹیکنالوجی کا حامل ملک کے طورپر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اوراس سے ملک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کاروباری پہلوئوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.