Friday, 26 April 2024, 09:57:00 pm

مزید خبریں

 
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سیاسی رہنمائوں کا میر واعظ عمر فاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ
April 17, 2021

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں سیاسی رہنمائوں نے حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی جو گھر پر مسلسل نظر بند ہیں ، کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔سری نگر میں ایک انٹرویو میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما HASAMIN MASOODI نے مودی کی حکومت پر زوردیا کہ وہ میرواعظ کو رہاکرے تاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض ادا کرسکیں۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں وکشمیر پیپلزموومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم جموں کے علاقے SATWARI میں ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کررہے ہیں جو ہندوتہوار NAVARATRI اور رمضان المبارک کے دوران مرغی کے گوشت کی خرید وفروخت پرپابندی کے انتظامیہ کے متنازعہ فیصلے کے خلاف کیاجارہا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.