Saturday, 27 April 2024, 02:51:15 am
پوٹھوہارجشن بہار فیسٹیول 26اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
April 17, 2019

پوٹھوہارجشن بہاراں اس ماہ کی 26 تاریخ کو اسلام آباد میں شروع ہوگا جو تین روز جاری رہے گا۔

 میلے کا اہتمام پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے وفاقی ترقیاتی ادارے، لوک ورثہ اور  وفاقی اور پنجاب حکومت کے دوسرے اداروں کے اشتراک سےکیاہے۔

 میلے کے انعقاد کا مقصد اسلام آباد راولپنڈی، اٹک، چکوال اورجہلم سمیت پوٹھوہار کے اضلاع کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

 لکی ایرانی سرکس، نایاب کاروں کی ریس، ہولو گرا م ٹیکنالوجی کی نمائش، کھانے پینے کی اشیا کے سٹالز اور دیگر پروگرام میلے کا حصہ ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.