Saturday, 27 April 2024, 09:16:47 am

مزید خبریں

 
جموں و کشمیر پیپلز لیگ،جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کایواین سیکرٹری جنرل کےدورہ پاکستان کاخیرمقدم
February 17, 2020

 مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر پیپلز لیگ اور جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد Waza اور وائس چیئرمین سید اعجاز رحمانی نے اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ علاقے کے موجودہ حالات کے تناظر میں مسئلہ کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ناگزیر ہوچکا ہے۔

 جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے سینئر وائس چیئرمین الطاف حسین وانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اس حد تک سنگین ہوچکی ہے کہ اب اقوام متحدہ کی مداخلت ناگزیر ہوگئی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.