Saturday, 27 April 2024, 05:54:17 am
سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان،استقبال کیلئے تیاریاں مکمل
February 17, 2019

سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آج (اتوار) اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا جس میں سعودی شاہی خاندان کے افراد، اہم وزرا اور ممتازتاجرشامل ہیں۔اپریل دوہزارسترہ میں منصب سنبھالنے کے بعد سعودی ولی عہد کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ پاکستان میں قیام کے دوران محمدبن سلمان صدرڈاکٹرعارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقاتیں کریںگے۔سعودی ولی عہد کے دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کئے جائیں گے۔دونوں ملک دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں موثراور فوری پیشرفت یقینی بنانے کے مختلف طریقوں پر بھی بات چیت کریں گے۔ولی عہد کے ہمراہ آنے والے سعودی وزراء باہمی تعاون پر بات چیت کیلئے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریںگے۔

ادھر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور انکے وفد کے پاکستان پہنچنے پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیلئے وفاقی دارلحکومت میں جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز، وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی کی قدآویز تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔سڑکوں کے کناروں پر بینرز اور پورسٹرز لگائے گئے ہیں جن پر پاک سعودی دوستی اور بھائی چارے کے نعرے درج ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور انکی کابینہ نور خان ائیر بیس پر سعودی ولی عہد اور انکے ہمراہ آنے والے اعلیٰ اختیاراتی وفد کا خیر مقدم کرینگے۔سعوی ولی عہد کا طیارہ جیسے ہی پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوگا، جے ایف۔17تھنڈر طیاروں کا ایک دستہ انہیں اپنی حفاظت میں لے گا۔سعودی ولی عہد کے پہنچنے پر انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی جائیگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.