Saturday, 27 April 2024, 03:25:58 am

مزید خبریں

 
بھارت کامقبوضہ کشمیرمیں نازی طرزکےحراستی کیمپ قائم کرنےکامنصوبہ
January 17, 2020

بھارت نے کشمیری نوجوانوں کو بھوکا رکھنے،تشدد کانشانہ بنانے اور جان سے مارنے کےلئے مقبوضہ کشمیر میں نازی طرز کے حراستی کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران اس منصوبے کا واضح عندیہ دیاہے۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس اور دوسری حریت پسند تنظیموں نے اپنے بیانات میں کہاکہ انتہاپسندی کے خاتمے کے نام پر قائم ان نئے کیمپوں میں کشمیر ی نوجوانوں پر تشدد کیا جائے گا۔

 انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کےلئے بھارت پر دباو ڈالیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.