Friday, 26 April 2024, 09:06:10 pm
جنرل زبیرمحمودحیات کی برسلزمیں نیٹوملٹری کمیٹی کےاجلاس میں شرکت
January 17, 2019

File Photo

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیرمحمودحیات نے بیلجیئم کے شہر برسلزمیں نیٹوملٹری کمیٹی کے 180ویں اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں مشرق وسطیٰ اورافغانستان میں امن وسلامتی کے امورپر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران جنرل زبیرمحمودحیات نے علاقائی امن خصوصاً افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کے کردار اورکوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اجلاس کے موقع پر جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین اپنے امریکی ہم منصب، یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین اور ترکی کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.