Saturday, 27 April 2024, 08:25:24 am
فاٹا اصلاحات، خیبرپختونخوا میں انضمام کو مرحلہ وارمکمل کیا جائیگا،وزیراعظم
January 17, 2018

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےکہاہےکہ حکومت ملک کے ٹیکس نظام میں اصلاحات کےلئے کثیر الجہتی حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔ بدھ کوپاکستان اقتصادی فورم اسلام آباد میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے انفرادی ٹیکس دہندگان کےلئے ٹیکس کی شرح انتہائی کم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کم سے کم قابل ادا ٹیکس آمدن میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایک دفعہ کے لئے ٹیکس استثنیٰ سکیم کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کےتحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

دریں اثناء قبائلی ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ قبائلی علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ملک کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ موجودہ حکومت نے قبائلی عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کئے ہیں۔

فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ فاٹا اصلاحات اور انضمام کا عمل مرحلہ وار انداز میں مکمل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.