Friday, 26 April 2024, 08:36:38 pm
پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا خاتمہ کیا:اسد قیصر
December 16, 2019

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان نے حکومت، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مربوط حکمت عملی کے ذریعے کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا جس کا اہتمام سری لنکا کے سفارتخانے اور پائیدار ترقی کے ادارے نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان کوبدترین دہشت گردی کا سامنا تھا جس سے ملک میں امن و استحکام کی فضا متاثر ہوئی تاہم اس سنگین مسئلے پر قابو پالیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے دورے سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اب پاکستان سپرلیگ بھی ملک میں ہی کھیلی جائے گی۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.