Friday, 26 April 2024, 09:57:21 pm
پاکستان میں خوشحالی کے لئے پوری قوم متحد ہے:آرمی چیف
December 16, 2019

 بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دیر پا امن اور خوشحالی کے لئے پوری قوم متحد ہے۔

 سانحہ آرمی پبلک سکول کو پانچ سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان نے ایک قوم کی حیثیت سے بالاخر دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ ملوث دہشت گردوں میں سے پانچ کو فوجی عدالتوں کے ذریعے تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.