Friday, 26 April 2024, 10:41:25 am
وزیراعظم کےدورہ بحرین سے دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا:ڈاکٹرفردوس
December 16, 2019

 اطلاعات و نشریات کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ بحرین سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریب میں اعزازی مہمان کی حیثیت  میں شریک ہوں گے اور انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ یہ دنیا اور خطے میں ابھرتے ہوئے پاکستان کے تشخص کا عکاس ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی نئی راہیں کھولے گا۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

(این این آر /نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.