Saturday, 27 April 2024, 08:44:08 am
بھارت میں شہریت کےنئےمتنازعہ قانون کےخلاف پرتشدد مظاہروں میں 100سےزائدافرادزخمی
December 16, 2019

 بھارت میں شہریت کے نئے متنازعہ قانون کے خلاف پرتشدد مظاہرے مسلسل چھٹے روز بھی جاری رہے۔

 نئے متنازعہ قانون کے خلاف نئی دلی میں مظاہروں کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

 نئی دلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران چار سرکاری بسیں اور پولیس کی چار گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔

مقامی انتظامیہ نے جنوب مشرقی نئی دلی میں تمام سکول بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ادھر پولیس نے جامعہ یونیورسٹی کے کیمپس میں گھس کر متعدد طلبا کو گرفتار کرلیا۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا نے بھی جامعہ یونیورسٹی  میں پولیس کی کارروائی کے خلاف وسطی دلی میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(این این آر /نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.