Friday, 26 April 2024, 12:56:54 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیرمیں دفعہ 144کےتحت نافذ پابندیوں میں کوئی نرمی نہ آئی
November 16, 2019

مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144 کے تحت نافذ پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں آئی ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کے کونے کونے میں بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے ۔

وادی کشمیر اور جموں ولداخ کے مسلمان اکثریتی علاقوں میں مسلسل 104 روز سے صورتحال آج بھی بدستور کشیدہ ہے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کئے جانے کے اقدام پربھارت کے خلاف عوام میں غم وغصہ برقرار ہے ۔وادی کے مکین کشمیر مخالف اقدامات پر بدستور سول نافرمانی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ادھر حالیہ بارشوں اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جنھیں پہلے ہی پانچ اگست سے سخت فوجی محاصرے کے باعث مصائب کا سامنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.