Friday, 26 April 2024, 06:43:52 pm
وفاقی وزیر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو موجودہ بلوں کی مکمل وصولی یقینی بنانے کی ہدایت
November 16, 2018

 پاور ڈویژن کے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے بجلی کی تقسیم کار چھ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاور سیکٹر کی لیکو ڈٹی کی بہتری کے لئے 83 ارب 20 کروڑ روپے کے بجلی کے حالیہ بلوں کی وصولی کو 100 فیصد یقینی بنائیں۔

 انہوں نے یہ ہدایات جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاور ڈویژن کے اجلاس میں دیں۔

اجلاس میں پاور ڈویژن کے وفاقی سیکرٹری عرفان علی پیسکو، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو ز اور پاور ڈویژن کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 وفاقی وزیر نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی کی چوری اور غیرقانونی طورپر کنڈا کے استعمال کا خاتمہ کریں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف خیبرپختونخوا اورپنجاب میں قائم کردہ صوبائی ٹاسک فورس کی مدد سے کارروائی کریں۔

اجلاس میں نیپرا کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کے طورپر لائن لاسز کو کم کرنے کے علاوہ سو فیصد بلوں کی وصولی کے اہداف کے ساتھ 31 اکتوبر 2018 تک موصول شدہ اعداد و شمار کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.