Friday, 26 April 2024, 07:13:38 pm
شمالی شام میں کبھی جنگ بندی کااعلان نہیں کرینگے، ترکی
October 16, 2019

ترکی نے کہاہے کہ وہ شمالی شام میں کبھی جنگ بندی کااعلان نہیں کرے گا۔

باکو سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدررجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو بتایا کہ وہ ترکی پرعائد امریکی پابندیوں سے پریشان نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اور روس کے ساتھ شام کے علاقوں Kobani اورManbij پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے سے جنگجوئوں کے خاتمے کے بعد شام کی فوج Manbij میں داخل ہونے میں کوئی حرج نہیں۔

انہوں نے امریکی صدرکوبتایا کہ ترکی ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے جواب میں دہشت گرد تنظیموں سے مذاکرات نہیں کرے گا۔

اُدھرترک ایوان صدر نے کہاکہ صدراردوان نے روس کے صدر ولادی میرپیوٹن کو فون پر بتایا کہ ترکی کی شمالی مشرقی شام میں کارروائی انسدداد دہشت گردی کی کوششوں، شام کی علاقائی خودمختاری اور سیاسی حل کے عمل میں اہم کردارادا کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.