Saturday, 27 April 2024, 05:22:49 am
پاکستان ،وسط اشیائی ریاستوں سے جامع روابط بڑھانے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم
September 16, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی ویژن سنٹرل ایشیاء پالیسی کے تحت وسط اشیائی ریاستوں سے جامع روابط بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات آج (جمعرات)دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر قازخستان کے صدر Kassym Jomart Tokayev سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے خصوصا سمندر تک مختصر ترین راستے سے رسائی کیلئے روابط اور پاکستان کی مرکزی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے ترمز، مزار شریف، کابل، جلال آباد، پشاور کو ملانے والے بین الافغان ریلوے منصوبے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے اپنے سماجی اور معاشی ترقی کے وژن اور ملکی ترجیحات کو جغرافیائی سیاسی کے بجائے جغرافیائی اور معاشی سانچے میں ڈھالنے پر بھی روشنی ڈالی۔عمران خان نے پاکستان اور خطے کیلئے افغانستان میں امن واستحکام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فوری انسانی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے افغان عوام کی مدد کرنا ہوگی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں خصوصا تجارت، سرمایہ کاری اور نقل وحمل میں پاک قازخستان تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم عمران خان اور قازخ صدر نے اعلی سطح کے سیاسی روابط میں اضافے پر اتفاق کیا۔انہوں نے علاقائی روابط کو فروغ دینے کیلئے زمینی اور فضائی روٹس میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.