Saturday, 27 April 2024, 08:38:05 am
یورپی یونین کا کم آمدنی والے ملکوں کیلئے مزید20 کروڑ کورونا ویکسین عطیہ کرنے کا اعلان
September 16, 2021

فاءل فوٹو

یورپی یونین نے کہا ہے کہ وہ کم آمدنی والے ملکوں کے لئے اپنے موجودہ وعدے سے دوگنا زیادہ کورونا وائرس ویکسین کی مزید بیس کروڑ خوراکیں عطیہ کرے گا۔یورپی یونین سے اپنے سالانہ خطاب میں یورپی کمیشن کی صدر URSULA VON DER LEYEN نے کہا کہ یہ عطیہ یکجہتی کے لئے ایک سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے امریکہ اور یورپ میں معاشی طور پر مضبوط ملکوں اور غریب ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی عدم مساوات کا اعتراف کیا جہاں ایک جانب امیر ممالک کورونا وائرس سے بچائو کے لئے اپنی آبادی کو تیزی کے ساتھ ویکسین لگا رہے ہیں تو دوسری جانب غریب ممالک ویکسین کی خوراکوں کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.