Friday, 26 April 2024, 06:47:03 pm
حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک سو ارب روپے مختص کئے ہیں،صدر
September 16, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تاجروں اور صنعتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ خواتین اور خصوصی افراد کو اپنے اداروں میں ملازمت کے مواقع کی فراہمی کے ذریعے ان کی مالی شمولیت اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

انہوں نے یہ بات آج(جمعرات) اسلام آباد میں سیالکوٹ کے ایوان صنعت وتجارت کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک سو ارب روپے مختص کئے ہیں تاکہ نوجوان، خواتین اور خصوصی افراد اپنے کاروبار شروع کرسکیں۔بعد میں راولپنڈی، اسلام آباد اور اٹک کے صنعت وتجارت کے ایوانوں کے خواتین نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے بھی صدر عارف علوی سے ملاقات کی اور لوگوں میں چھاتی کے سرطان سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.