Friday, 26 April 2024, 11:58:20 pm
مصر کے سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
September 16, 2020

پاکستان میں مصر کے سفیر Tarek Dahrough نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے متعلق امور زیر بحث آئے ۔وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زوردیا ۔انہوں نے مصری سفیر کو بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.