Thursday, 02 May 2024, 02:39:56 am

مزید خبریں

 
ضلع بارہ مولامیں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
September 16, 2020

File Photo

بھارت کے زیرقبضہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہ مولامیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیاہے۔

بھارتی فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے اوڑی میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہیدکیا۔ادھر بھارتی فوج نے بارہ مولا،کپواڑہ،بانڈی پورہ،گاندربل،پلوامہ ،شوپیاں،راجوڑی اور سامبا اضلاع کے مختلف علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔بھارتی فوج نے کارروائیوں کے دوران کپواڑہ،گاندربل اورپلوامہ اضلاع میں درجنوں نوجوانوں کو گرفتاربھی کیا۔قابض حکام نے بارہ مولاکے علاقے سوپورمیں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.