Friday, 26 April 2024, 01:57:39 pm
اسرائیل کے متحدہ عرب امارات اوربحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پرلانے کیلئے وائٹ ہائوس میں معاہدوں پردستخط
September 16, 2020

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات اوربحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پرلانے کے لئے وائٹ ہائوس میں معاہدوں پردستخط کئے ہیں۔

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ ،اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو،متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زیدالنہیان اوربحرین کے وزیرخارجہ عبداللطیف بن راشدالزینی تین ملکوں کے درمیان معاہدوں پردستخطوں کی تقریب میں موجودتھے۔معاہدوں پردستخط کے بعدمتحدہ عرب امارات اوربحرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے تیسرا اورچوتھاملک بن گئے ہیں۔مصراوراردن نے 1979ء اور1994ء میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں پردستخط کئے تھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.