Friday, 26 April 2024, 05:49:23 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر:مشترکہ حریت قیادت کی کل پوری وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل
September 17, 2018

File Photo

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی فوجیو ں کے ہاتھوں گزشتہ روز ضلع کولگام کے علاقے چوگام میں چھ نوجوانوں کی شہادت پر کل مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی زندگیوں کو درپیش خطرے کا نوٹس لیں۔

چھ نوجوانوں کی شہادت پر آج کولگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل تھی۔مشترکہ قیادت کی اپیل پر آج مختلف علاقوں میں شہید نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ محمد یاسین ملک کی قیادت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے لالچوک سرینگر میں غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے سرینگر میںمنعقدہ ایک اجلاس میں معروف وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن ایڈوکیٹ پیر حسام الدین کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پیر حسام الدین کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے زبردست حامی تھے ۔ انہیں بھارتی فوج کے حمایت یافتہ مسلح افراد نے 15ستمبر 2004کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر شہید کردیا تھا۔

جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے پارٹی کے سینئر رہنما محمد سلطان ماگرے کی زیر صدارت سرینگر میں منعقدہ ایک اجلاس میں بھارتی پولیس کی طرف سے پارٹی چیئرمین شبیر احمد ڈار کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ادھر بھارتی ایجنسیوں نے اعلیٰ تعلیم کی غرض سے بیرون ملک سفر کرنے کے لیے پاسپورٹ اور ویزا کے حصول کے لیے درخواست دینے والے کشمیری نوجوانوں کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے۔ 18سے25سال تک کی عمر کے نوجوان بھارتی ایجنسیوں کا خصوصی ہدف ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.