Friday, 26 April 2024, 06:53:05 pm
چین اورامریکہ تجارتی تنازع ختم کرنےکی کوشش میں اس ماہ کےاختتام پرمذاکرات کریں گے
August 16, 2018

 چین اور امریکہ تجارتی تنازع کے خاتمے کےلئے  آخری کوشش کے طور پر اس ماہ کے اختتام پر مذاکرات کا اگلا دور منعقد کریں گے جس نے عالمی منڈیوں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔

 چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات میں چین کے تجارت کے نائب وزیر وانگ شووں چینی وفد کی اور امریکہ کے عالمی امور کے خزانے کے وزیر ڈیوڈ مال پاس اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔

چین اور امریکہ سال کے آغاز سے ایک دوسرے کی مصنوعات پر متعدد مراحل میں محصولات نافذ کررہے ہیں اور اربوں ڈالر مالیت کی برآمدات پر مزید محصولات عائد کرنےکی دھمکی دی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.