Saturday, 27 April 2024, 07:21:48 am
حکومت معیشت مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے:حماد اظہر
July 16, 2019

File Photo

اقتصادی امور کے وزیرحماداظہرنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگلے مالی سال میں قومی معیشت میں بہتری کارجحان نظرآناشروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت کومصنوعی طریقے سے برقرار رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث اقتصادی شعبے کوبڑا خسارا برداشت کرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت معیشت کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور ملک کے اقتصادی مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.