Friday, 26 April 2024, 02:34:44 pm
وزارت انسانی حقوق کاکووڈ19- پر بچوں اور جوانوں کے لئے آن لائن کہانی نویسی کےمقابلے کا انعقاد
May 16, 2020

وزارت انسانی حقوق اورگروپ ڈیویلپمنٹ پاکستان کی جانب سےکووڈ 19- پربچوں اورجوانوں کےلئےآن لائن کہانی نویسی کامقابلےکاانعقادکیاجارہاہے۔کہانی نویسی کےعنوان ہیں کووڈ19 کے دوران اپنے یا اپنے کسی عزیز کے ساتھ ہونے والے اہم واقعہ کا ذکر کریں۔ کووڈ-19 کے بعد زندگی کا تصور پیش کریں، وزارت انسانی حقوق نے کہاہے کہ کہانی بھیجتے وقت مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں ۔اپنی کہانی کو عنوان دیں اور اپنی پسند کے عنوان کا ذکر کریں۔ایک امیدوار صرف ایک عنوان کا انتخاب کر سکتا ہے

وزارت انسانی حقوق کے مطابق کہانی انگریزی اور اردو دونوں میں تحریر کی جا سکتی ہے اور وہ چار صفات یا چار ہزار الفاظ سے زائد نہ ہو ۔عمر کی حد سال یا اس سے کم ہو ۔وزارت انسانی حقوق نے مزید کہاکہ نامکمل یا دیر سے بھیجی گئی تحریر قبول نہیں کی جائے گی اورکہانی بھیجنے کی آخری تاریخ 28 مئی 2020بروز بدھ ہے۔ وزارت کے مطابق اپنے امی یا ابو کے ذریعے اپنی کہانی اور مندرجہ ذیل کوائف پورا نام، جنس، عمر،شہر کا نام اور رابطے کے لئے نمبر پر بھجیںInfo@gdpakistan .org

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.