Friday, 26 April 2024, 12:44:27 pm
حکومت معاشی مسائل پرقابو پانے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم
May 16, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت امن پرمبنی ' سرمایہ کاردوست اور ترقی پرمرکوز حکمت عملیوں جن میں عوام کو بنیادی اہمیت حاصل ہو کے ذریعے موجودہ معاشی مشکلات پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے ۔

وہ جاپان کے سفیر KUNINORI MATSUDA کے ساتھ گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان معیشت کے تمام شعبوں میں جاپانی کارورباری اداروں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے گزشتہ برسوں میں پاکستان کی ترقی کے اہم شراکت دار کے طورپر جاپان کے کردار کوسراہا اور سرمایہ کاری ' انسانی وسائل کی ترقی ' انفارمیشن ٹیکنالوجی' سیاحت اور زراعت کے شعبوں میں موجود مواقع کو اجاگرکیاتاکہ باہمی طورپر مفید تعاون کو مزید فروغ دیاجائے ۔جاپان کے سفیر نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے پہلوئوں کاجائزہ لیا ۔دونوں فریقوں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات پراطمینان کا اظہار کیا ۔جاپان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے اپنے ملک کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.