Friday, 26 April 2024, 09:26:56 pm
وزیراعظم عوام کی فلاح وبہبود اورملک کی ترقی کیلئے ہراقدام کررہے ہیں، عثمان ڈار
May 16, 2019

نوجوانوں کے امورکے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خا ن عوام کی فلاح وبہبود اورملک کی ترقی کے لئے ہراقدام کررہے ہیں۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کے غریب عوام کو شیلٹر ہومز فراہم کررہی ہے اور عام آدمی کامعیارزندگی بلند کرنے کے لئے احساس پروگرام کابھی اعلان کیاگیاہے۔

عثمان ڈارنے کہاکہ حزب اختلاف کی چیخ وپکارکامقصدمحض احتساب کے عمل سے فرار حاصل کرناہے کیونکہ دونوں بڑی جماعتیں بدعنوانی میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتیں قومی معیشت کی خراب صورتحال کی ذمہ دار ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.