Saturday, 27 April 2024, 12:43:35 am
وزیراعظم کی پارٹی ارکان کوبجٹ کی منظوری کےلئےپارلیمنٹ میں موجودگی یقینی بنانےکی ہدایت
May 16, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صدارت کی۔

 اجلاس کے شرکا نے رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی جو اتوار کو انتقال کر گئے تھے۔

 اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحت یابی کےلئے بھی دعا کی گئی جو نارروال میں حملے  میں زخمی ہوگئے تھے۔

وزیرا عظم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.