Friday, 26 April 2024, 09:07:26 pm
شام میں موجودداعش کے جنگجو بدستور متحرک ہیں:جنرل جوزف ووٹل
February 16, 2019

File Photo

مشرق وسطیٰ میں تعینات اعلیٰ امریکی جنرل نے کہاہے کہ وہ شام سے امریکی فوج کی واپسی سے متعلق صدرڈونلڈٹرمپ کے فیصلے سے اتفاق رائے نہیں رکھتے۔

سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل جوزف ووٹل نے کہاکہ شام میں موجودداعش کے جنگجو بدستور متحرک ہیںاورامریکہ کی زیرکمان اتحادی فوج درپیش خطرے سے تنہا نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔انہوں نے گزشتہ ہفتے سینیٹ کے ایک اجلاس میں بتایا کہ شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے اعلان سے پہلے اُن سے کوئی مشورہ نہیں کیاگیا۔ادھرڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ دسمبرمیں داعش کے خلاف تاریخی کامیابیوں کے بعد اعلان کیاتھا کہ وہ شام میںموجودامریکی فوجی دستوں کوجلدواپس بلالیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.