آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے حالیہ دورہ میرپور کے خلاف بھارت کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر بھارتی حکومت کا موقف انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت جس نے گزشتہ سال غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کی اس کے پاس غیر ملکی سفارت کاروں کے آزاد کشمیر کے دورے پر اعتراضات اٹھانے کا کوئی اخلاقی یا قانونی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی مختلف ممالک کے سفیر آزاد کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔