Friday, 26 April 2024, 06:40:58 pm
وزیراعظم کے دورہ سعودیہ سے دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا، ڈاکٹر فردوس
December 15, 2019

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس اعتماد کا اظہارکیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے ایک نیا دور کا آغاز ہوگا۔

اتوار کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ برادر ملک سعودی عرب نے مشکل کی ہرگھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے سعودی قیادت کومقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کشمیر کے نصب العین کیلئے سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا میں سیاحت کیلئے ایک پرکشش مقام بن رہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.