Friday, 26 April 2024, 08:17:25 pm
نریندرمودی نے بھارتی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی:منموہن سنگھ
December 15, 2019

File Photo

بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ انکے پیشرو نریندرمودی نے اپنے جھوٹے اور بلند وبانگ وعدوں کے ذریعے بھارتی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔نئی دلی میں بھارت بچائو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندرمودی نے دوہزار چوبیس تک بھارت کی معیشت کو پانچ کھرب ڈالر تک لے جانے، کاشتکاروں کی آمدنی دوگنا اور ہرسال نوجوانوں کیلئے دوکروڑ نئی ملازمتیں فراہم کرنے کے وعدے کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب ثابت ہوگیا ہے کہ یہ تمام وعدے جھوٹے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگرس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارت میں بے حرمتی کے واقعات پر اپنے الفاظ واپس لینے سے انکار کیا اور کہا کہ نریندرمودی اور انکے معاون امیت شاہ کو بھارت کی معیشت تباہ کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.