Friday, 26 April 2024, 04:13:26 pm
مودی حکومت پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے باعث پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی:دفتر خارجہ
December 15, 2019

File Photo

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہب اور ثقافت کی مضبوط تاریخ پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارتی مظالم کو عالمی برادری خصوصاً امت مسلمہ کے سامنے موثر انداز میں اجاگر کر رہا ہے۔انہوں نے نریندری مودی کی سربراہی میں فسطائی حکومت پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے باعث پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں اور محاصرے کے باعث مقبوضہ کشمیر میں خوراک، ادویات اور دوسری بنیادی ضروریات کی قلت ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.