Wednesday, 15 January 2025, 06:55:55 pm
 
گورنر پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات
January 15, 2025

پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے زرعی شعبے میں جاپانی مہارتوں سے استفادہ کیلئے صوبائی حکومت کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

 لاہور میں جاپان کے سفیر  اکاماتسو شوئی چی  سے بات چیت کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے آٹو موبائل کی صنعت میںمواقع پر روشنی ڈالی اور جاپانی کمپنیوں کو وسیع تر اقتصادی راہیں تلاش کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے ٹیکسلا عجائب گھر جیسے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے میں جاپانی معاونت کو سراہا۔

اس موقع پر جاپانی سفیر AKAMATSU SHUICHIنے عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط کرنے اور ثقافتی و تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔