Saturday, 27 April 2024, 06:47:50 am
پاکستان اقوام متحدہ کے روایتی ہتھیاروں سے متعلق کنونشن کا چیئرمین منتخب
November 15, 2019

جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر خلیل ہاشمی کو بعض روایتی ہتھیاروں سے متعلق کنونشن کے رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

کنونشن ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق اہم لائحہ عمل پیش کرتا ہے جس کے تحت بعض روایتی ہتھیاروں پر پابندی عائد کی گئی ہے جو حریفوں کیلئے غیری ضروری مشکلات کا باعث بنتے ہیں اور ان سے شہری متاثر ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا کنونشن کے سالانہ اجلاس کیلئے متفقہ طور پر بطور چیئرمین انتخاب عالمی برادری کی طرف سے ہتھیاروں کی روک تھام کے ذریعے بین الاقوامی سیکورٹی کے فروغ میں پاکستان کی پائیدار شراکت داری کا اعتراف ہے۔ یہ کثیرجہتی سفارتکاری میں پاکستان کے موثر کردار کی بھی توثیق ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.