Wednesday, 08 May 2024, 06:25:03 am
حکومت بے روزگاری اور مہنگائی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے،وزیرریلوے
November 15, 2019

فائل فوٹو

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں بے روزگاری اور افراط زر کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز میں روز مرہ استعمال کی تمام ضروری اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے انہیں بھاری رقم فراہم کی گئی ہے۔

ٹرین حادثے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ تمام مسائل کا حل ہے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام(ف) کا پلان بی بھی ناکام ہو گا کیونکہ بلوچستان اور خیبر پختوانخوا سے تعلق رکھنے والے تاجر سڑکیں بند کرنا ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے قبل ضمانتی بانڈ کے حصول کا فیصلہ کابینہ نے کیا اور ہم کابینہ کے ارکان کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے گیارہ سال جیل میں گزارے اور انہیں وہاں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.