Saturday, 27 April 2024, 12:12:43 am

مزید خبریں

 
حریت قیادت کا عوام پر نام نہاد انتخابات کے مکمل بائیکاٹ پر زور
October 15, 2018

فائل فوٹو۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے تحریک وحدت اسلامی کے وفد کو گرفتار کرلیا ہے، وفد ڈاکٹر منان وانی کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کےلئے جارہاتھا۔

 دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے سرپرست نے ایک بیان میں کپواڑہ میں بھارتی فوج کی طرف سے گرفتاریوں اور رات کے چھاپوں کے حالیہ سلسلے کی سخت مذمت کی ہے۔

ادھرمقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بلدیاتی انتخابات کے چوتھے مرحلے کےخلاف سرینگر،      بارہ مولا، پلوامہ، شو پیاں، اسلام آباد اور گاندربل میں کل مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔

 مزاحمتی قیادت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس نام نہاد الیکشن کا بائیکاٹ کریں۔

 بھارتی فوج نے انتخابی  ڈرامے کو کامیاب بنانے کے لئے پوری وادی میں مکمل کرفیو نافذ کردیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.