Saturday, 27 April 2024, 12:10:51 am
نئے پاکستان کا ویژن لوگوں کو غربت سے نجات دلانا ہے، وزیراعظم
September 15, 2020

وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت یہ شہر جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔انہوں نے کہا شہر میں ساٹھ لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک سے لوگ اس بڑے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو شروع کرنے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نیوسٹی منصوبے میں بنیادی ڈھانچہ فراہم کریگی جبکہ باقی شہر کی تعمیر سرمایہ کاری سے کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ اس شہر میں انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے علیحدہ مراکز ہوںگے۔عمران خان نے کہا کہ سٹی میں نادار لوگوں کیلئے سستی رہائش گاہیں بھی ہوںگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کم شرح منافع پر قرضے بھی دے رہی ہے تاکہ تنخواہ دار طبقہ، محنت کش اور کم آمدنی والے گروپس اپنے لئے ذاتی مکان حاصل کرسکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نئے پاکستان کا ویژن لوگوں کو غربت سے نجات دلانا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.