Friday, 26 April 2024, 10:17:04 am
وزیراعظم کی مہنگائی کی روک تھام کیلئے پالیسی وضع کرنے کی ہدایت
May 15, 2019

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی کی روک تھام کے لئے صوبوں کے تعاون سے ایک طویل مدت پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ نے سستے بازارقائم کرنے اوررمضان المبارک کے دوران عام لوگوں کی سہولت کے لئے یوٹیلٹی سٹورزپراشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کابینہ نے اثاثے ظاہر کرنے کے بل کی بھی باضابطہ منظوری دی تاکہ لوگ اگلے مہینے کی تیس تاریخ تک اپنے خفیہ اثاثے ظاہر کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بل صدر کی منظوری کے بعدنافذالعمل ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.