Saturday, 27 April 2024, 04:12:49 am

مزید خبریں

 
بھارتی فوج نےبانڈی پورہ میں 3سالہ بچی کی بےحرمتی کے واقعے کےخلاف احتجاج روکنےکرفیونافذ کردیا
May 15, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں تین سالہ بچی کی بے حرمتی کے واقعے کےخلاف احتجاج روکنے کےلئے ماگام اور بڈگام میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد  کردی ہیں۔

دونوں علاقوں میں آج مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔

قابض حکام نے آج مقبوضہ کشمیر کے مختلف حصوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔

 بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے پتن میں دو درجن سے زائد نوجوانوں کو گرفتاربھی کرلیا ہے۔

ادھر مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آئندہ منگل کو سرینگر کےعلاقے عیدگاہ کے شہدا قبرستان کی جانب مارچ اور مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

ہڑتال کا مقصد ممتاز شہید حریت رہنماوں میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون سمیت  حوال  قتل عام کے شہدا کو ان کی برسیوں کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.