Friday, 26 April 2024, 04:26:11 pm

مزید خبریں

 
حریت کانفرنس کی بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے کیخلاف جمعہ کو مکمل ہڑتال کی کال
April 15, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے کے خلاف کل جمعہ کو مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ کشمیری عوام گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیاں ، اسلام آباد اور پلوامہ کے اضلاع میں کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کے خلاف اپنا زبردست احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ ترجمان نے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا سخت نوٹس لے۔مقبوضہ علاقے میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے خو ف وہراس کے ماحول کے خلاف آج لوگوں نے سرینگر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے آج جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت اور اسکی ایجنسیاں پیر کے روز پیش آنے والے تشدد کے چند ایک واقعات کوبہانہ بنا کر پاکستان اور اسکے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارت اپنے ملک کی امن و امان کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال پر نظررکھنے کی بجائے سوشل میڈیا پر اپنے آلہ کاروں کو پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کررہا ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.