Thursday, 17 April 2025, 08:58:04 pm
 
علمائے کرام کا اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں گستاخانہ افعال کی روک تھام کیلئے عالمی قوانین بنانے کا مطالبہ
March 15, 2025

علمائے کرام نے مطالبہ کیا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں گستاخانہ افعال کی روک تھام کیلئے عالمی قوانین بنائے جائیں۔

یہ مطالبہ اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے زیر صدارت علمائے کرام کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں تمام مسلم اور غیر مسلم ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ حضور اکرم حضرت محمد ۖ کی ذات اقدس کی ناموس کا تحفظ اور اسلام کی برگزیدہ ہستیوں کا احترام یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

اس موقع پر ملک بھر کے علمائے کرام اور مشائخ عظام سے اپیل کی گئی کہ وہ جمعہ کے خطبات میں تحفظِ ناموسِ رسالت ۖ کی اہمیت کو اجاگر کریں۔

علمائے کرام سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری استعمال کے بارے میں آگاہی دیں اور انہیں گستاخانہ یا اشتعال انگیز مواد کا تبادلہ کرنے سے روکنے کی ترغیب دیں۔