Friday, 09 May 2025, 11:37:26 am
 
ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت ۖ منایا گیا
March 15, 2025

یوم تحفظ ناموس رسالتۖ ملک بھر میں مذہبی عقیدت، ولولے اور جذبہ ایمانی کے ساتھ منایا گیا۔

اس دن کی مناسبت سے وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں دانشوروں اور مذہبی رہنماوں نے حرمت رسول ۖ کے تحفظ پر اظہار خیال کیا۔

سیمینار کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کی۔

مقررین نے کہا نبی آخرالزماں حضرت محمد ۖ کا تقدس اور احترام ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔

شرکاء نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کے اہم کردار کو سراہا جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ نے ہرسال پندرہ مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طورپر منانے کا فیصلہ کیا۔