پاک فوج نے ضلع باجوڑ میں آج علاقائی زبان، روایات اور ثقافت کے تحفظ کیلئے ایک ثقافتی سمپوزیم کا اہتمام کیا۔
خیبرپختونخوا کے معروف شعراء نے سمپوزیم میں شرکت کی۔ مقامی گلوکاروں نے لوگ گیتوں کے ذریعے اپنے انداز میں پشتو زبان اور اس کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔
سمپوزیم میں مختلف مصوروں کے بنائے گئے پچھتر سے زائد فن پاروں کی بھی نمائش کی گئی جبکہ کتابوں، دست کاریوں اور مقامی مصنوعات کے سٹال بھی لگائے گئے۔
سمپوزیم کا مقصد مقامی نوجوانوں میں پشتو ثقافت اور اس کی تاریخی اہمیت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔