Friday, 26 April 2024, 06:16:39 pm
اقوام متحدہ کی نقل مکانی کرنےوالےافغانیوں کیلئےتعاون کاعمل تیزکرنےکی اپیل
December 14, 2019

اقوام متحدہ نے نقل مکانی کرنے والے افغانیوں کیلئے تعاون کا عمل تیز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانی یورپ میں پناہ لینے کیلئے آنے والا سب سے بڑا گروپ ہے ۔

جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے کے ترجمان بابر بلوچ نے کہا کہ اس سال اب تک سات لاکھ تارکین وطن مشرقی بحیرہ روم پہنچے ہیں جن میں 37 فیصد افغانی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب سے بڑی نقل مکانی اوراقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے تحت پناہ گزینوں کی سب سے بڑی آبادی ہے ۔اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے مطابق سب سے زیادہ تعداد میں پاکستان اور ایران میں تقریبا 90 فیصد افغان پناہ گزین مقیم ہیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.