Friday, 26 April 2024, 04:29:24 pm
اواآئی سی کامقبوضہ مشرقی بیت المقدس کوفلسطین کادارالحکومت تسلیم کرنے پرزور
December 14, 2017

اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی طاقتوں پرزوردیاہےکہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے ۔یہ مطالبہ استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے رہنمائوں کے ہنگامی سربراہ اجلاس کے بعد جاری کر دہ اعلامیے میں کیا گیا۔سربراہ اجلاس مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کے رد عمل میں طلب کیا گیا تھا۔اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا گیا اور تمام ملکوں سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین کی ریاست اور مشرقی بیت المقدس کو اس کا مقبوضہ دارالحکومت تسلیم کیا جائے ۔اجلاس میں ڈونلڈٹرمپ کے اس فیصلے کو غیر قانونی اور تمام امن کوششوں کیلئے شدید نقصان دہ قرار دیا گیا جس سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ہوا ملے گی ۔اعلامیے میں کہاگیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ اقدام امریکی انتظامیہ کی جانب سے قیام امن میں اپنے کر دار سے دستبر ار ہونے کااعلان ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.