Friday, 26 April 2024, 12:41:36 pm
امریکہ اور ترکی کے درمیان اختلافات جلدختم کرلئے جائیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ کا امید کا اظہار
November 14, 2019

صدرڈونلڈٹرمپ نے امیدظاہر کی ہے کہ روس سےS-400میزائل دفاعی نظام کی خریداری پر امریکہ اور ترکی کے درمیان اختلافات جلدختم کرلئے جائیں گے۔واشنگٹن میں ترک صدررجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ اورترکی کے درمیان اتحادنہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دیگرعلاقوں میں بھی سلامتی اوراستحکام کے لئے ایک طاقتورقوت ثابت ہوسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ترکی کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ اپنی تجارتی منڈیوں تک مزیدرسائی فراہم کرے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے لئے یکساں مواقع اور سازگارماحول کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ ترک صدررجب طیب اردوان کے ساتھ ان کی ملاقات نہایت مفیدرہی۔ترکی کے صدرنے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات کے ذریعے ہی دوطرفہ اختلافات دورکئے جاسکتے ہیں اور ترکی اورامریکہ کے درمیان جلددوطرفہ اتحاد کے ایک نئے دورکاآغازہوگا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.