Friday, 26 April 2024, 06:12:08 pm
حکومت نے10 لاکھ فری لانسرز کو تربیت دینے کیلئے ڈیجیٹیل پروگرام کی منظوری دی ہے،انوشہ رحمن
November 14, 2017

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہاہے کہ حکومت نے دس لاکھ فری لانسرز کو تربیت دینے کیلئے ڈیجیٹیل پروگرام کی منظوری دی ہے ۔منگل کے روز ا سلام آباد میں سویڈن کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے 226گرلز سکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں جہاں مائیکرو سافٹ کی ٹریننگ دی جارہی ہے ۔وزیر مملکت نے کہاکہ ان لیبارٹریوں سے ایک لاکھ طالبات کی زندگیوں میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے بیت المال ویمن ایمپاور منٹ سنٹرز سمیت تقریباً 150کمپیوٹر لیبارٹریاں قائم کی ہیں جہاں مائیکرو سافٹ نادار طبقے سے تعلق رکھنے والی طالبات کو تکنیکی تربیت دے رہا ہے ۔سویڈن کی سفیر نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبوں میں دوطرفہ رابطے بڑھانے اور تعاون کے فروغ کا یقین دلایا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.