Friday, 26 April 2024, 09:17:57 am
خیبرپختونخوااورشمالی علاقہ جات میں پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے کے جھٹکے
October 14, 2019

خیبرپختونخوااورشمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کامرکزافغانستان کے پہاڑی علاقے ہندوکش تھا۔ زلزلے کی گہرائی 157کلومیٹرتھی۔

اُدھر آزادکشمیرکے ضلع میرپورمیں گزشتہ رات کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت تین اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز جہلم سے بارہ کلومیٹردورشمال مشرق میں تھا۔

کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.